LIVE

راکھی نے ’بگ باس‘ کے فائنل میں پہنچ کر شو چھوڑ دیا

ویب ڈیسک
February 21, 2021
 

شو کے فائنل سے قبل رتیش دیش مکھ نے راکھی ساونت کو فائنل کھیلنے یا بیگ لیکر شو چھوڑنے کا آپشن دیا جو انہوں نے قبول کرلیا— فوٹو: فائل 

بالی وڈ کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت نے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے فائنل مقابلے کے بجائے پیسے لیکر شو چھوڑ دیا۔

بھارت کا مشہور رئیلٹی شو’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن جاری ہے جس کا آج فائنل ہوا ہے۔ بگ شو کے فنیلے میں راکھی ساونت سمیت 5 امیدوار پہنچے تھے تاہم راکھی فائنل میں شوکو چھوڑ دیا۔

شو کے فائنل سے قبل رتیش دیش مکھ نے راکھی ساونت کو فائنل کھیلنے یا بیگ لیکر شو چھوڑنے کا آپشن دیا جو انہوں نے فوری ہی قبول کرلیا۔ 

اداکارہ کے بیگ میں  14 لاکھ بھارتی روپے کی رقم تھی جو انہوں نے قبول کرکے شو کو چھوڑ دیا اور اس طرح وہ فائنل سے قبل پیسے لیکر شو چھوڑنے والی پہلی امیدوار بن گئی ہیں۔