LIVE

بیٹے کی خودکشی کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر شیکھر سمن کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

ویب ڈیسک
February 22, 2021
 

 اداکار شیکھر سمن بھی اس جھوٹی خبر پر بھارتی چینل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار شیکھر سمن نے بیٹے ادھیان سمن کی خودکشی کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر بھارتی چینل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارت کے ایک بڑے میڈیا گروپ نے اداکار شیکھر سمن کے بیٹے و اداکار ادھیان کی خودکشی کی خبر نشر کی تھی۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جو کہ بعد میں جھوٹی نکلی تھی بلکہ ان کے بیٹے اُس وقت نئی دہلی میں مقیم تھے۔ اداکار شیکھر سمن بھی اس جھوٹی خبر پر بھارتی چینل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینل کی خبر سے پورے خاندان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اس چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

شیکھر سمن کا کہنا تھاکہ یہ خبر دیکھنے کے بعد میری اہلیہ صدمے کا شکار ہوگئیں تھیں جس کی وجہ یہ تھی کہ ادھیان اُس وقت گھر پر بھی نہیں تھا بلکہ نئی دہلی میں تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ نیوز چینلز کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ناکہ زندگیوں کو تباہ کریں۔