LIVE

عثمان بزدار اور پرویزالٰہی نے سینیٹ الیکشن کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیدی

ویب ڈیسک
February 22, 2021
 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے سینیٹ الیکشن کے لیے مختلف گروپس بنا کر پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات ہوئی۔

عثمان بزدار اور پرویزالٰہی نے سینیٹ الیکشن کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کریں گے، تحریک انصاف اور  مسلم لیگ ق کے رہنما ارکان اسمبلیوں سے رابطے کریں گے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے محاذ پر نامزد امیدوار کامیاب کروائیں گے، سینیٹ کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں۔