متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکورونا کے حوالے سے ائیرلائنز کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی یو اے ای کا کہنا ہےکہ کورونا ایڈوائزری پرعمل درآمد نہ کرنے والی ائیرلائنز پربھاری جرمانے ہوگا اور اس ائیرلائنز کا 7 سے 14دن کے لیے یو اے ای کا فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا جائےگا۔
نئی ہدایات کے مطابق یو اے ای آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے فلائٹ سے96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہے،مثبت کورونا والے مسافروں کو یو اے ای کے کسی ائیرپورٹ پر اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔
یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نےقومی ائیر لائنز (پی آئی اے) سمیت تمام ائیرلائنز کو نئی ایڈوائزری بھیج دی ہے۔