LIVE

40 فیصد تاجر جائز کام کیلیے بھی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دیتے ہیں، گیلپ سروے

ویب ڈیسک
February 22, 2021
 

پاکستان میں 40 فیصد تاجر جائز کام کے لیے بھی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دیتے ہیں۔

یہ انکشاف عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ہوا ہے۔

سروے میں 40 فیصد تاجروں نے جائز کام کے لیے بھی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا جب کہ 60 فیصد تاجروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کیا۔

 سروے میں جائز کام کےلیے سب سے زیادہ رشوت دینے کا اظہار مینو فیکچرنگ سے تعلق رکھنے والے 56 فیصد کاروباری حضرات نےکیا۔