LIVE

کورونا: سعودی عرب میں رواں برس تعلیم آن لائن جاری رکھنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک
February 23, 2021
 

سعودی عرب میں کورونا کی صورتحال کے  پیش نظر  رواں  سال تعلیم آن لائن جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  کورونا کی وجہ سے کویت میں سرحدیں تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور امریکی صدر جوبائیڈن نےکورونا سے 5 لاکھ امریکیوں کی اموات کو دلخراش قرار دیا ہے۔

ادھر برطانیہ میں اموات کی تعداد ایک  لاکھ 20 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی، برطانیہ میں 17.7 ملین افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز اور 6 لاکھ سے زائد افراد کو دوسری ڈوز لگادی گئی۔