LIVE

این اے 75: ن لیگ نے پہلے 23 حلقوں میں اب دوبارہ انتخاب کا مطالبہ کردیا، شبلی فراز

ویب ڈیسک
February 23, 2021
 

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ ن لیگ نے پہلے 23 حلقوں میں انتخاب کا مطالبہ کیا اب دوبارہ انتخاب کا کہہ رہے ہیں یہ موقف بدلتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوزیشن واضح ہے، عمران خان نے 23حلقوں میں دوبارہ الیکشن کرانے کا چیلنج قبول کیاہے، ن لیگ کو دوبارہ وہاں ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔

شبلی فراز نے کہا کہ خریدوفروخت، فائرنگ اور اغوا ان کا طرہ امتیاز ہے، ن لیگ کی سیاسی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے۔