LIVE

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
February 24, 2021
 

فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی معمولی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر میں 43 روپے کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 94 ہزار 864 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2  ڈالر اضافے کے بعد 1809 ڈالر ہوگئی ہے۔