LIVE

سری لنکن صدر نے مہنگائی کم کرنے کےگُر بتائے، عمل کروں گا، وزیراعظم

ویب ڈیسک
February 24, 2021
 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن صدر نے انہیں مہنگائی کم کرنے کےگُر بتائے ہیں جن پر وہ وطن واپس جاکر عمل کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا گئے تھے جہاں انہوں نے سری لنکن وزیراعظم مہندا راجاپاکسے اور صدر گوٹا بایا راجاپاکسے سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ سری لنکا مکمل کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔