LIVE

مردان: چلتی کار کی چھت پر پش اپ لگانے والا گرفتار

ویب ڈیسک
February 24, 2021
 

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں چلتی کار  کی چھت پر پش اپ لگانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں مردان کے علاقے پارہوتی میں ڈرائیور نے چلتی کار کی چھت پر پش اپ کی ویڈیو وائرل کی تھی۔

پولیس  نے  ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔