LIVE

فردوس عاشق اعوان کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر وضاحت سامنے آگئی

ویب ڈیسک
February 24, 2021
 

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی سوشل میڈیا پر وائرل  ویڈیو پر وضاحت سامنے آگئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈسکہ میں جاں بحق کارکن کے لواحقین مقدمے میں رانا ثناء اللہ کو نامزد کرنا چاہتے تھے،لیکن ہم انھیں سمجھا رہے تھےکہ حقائق جانے بغیر کسی کو بھی مقدمہ میں نامزد نہ کیا جائے چاہے وہ رانا ثناء ہو یا کوئی اور۔