LIVE

طالبہ کو اغوا کرنے کا الزام، شہریوں نے امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ویب ڈیسک
February 25, 2021
 

قصور کے علاقے پتوکی میں شہریوں نے طالبہ کو اغوا کرنے کے الزام میں امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

آصف کالونی پتوکی کا امام مسجد میٹرک کی طالبہ کو میگہ روڈ لے گیا، اہل محلہ نے امام مسجد سے پوچھ گچھ کی اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اطلاع ملنے پر سٹی پولیس پتوکی نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا، ملزم میاں چنوں کا رہائشی، شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ ہے۔

گرفتار ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لڑکی کو اغوا نہیں کیا بلکہ اس کی لڑکی سے دوستی تھی۔