LIVE

شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطےکو مثبت پیشرفت قرار دے دیا

ویب ڈیسک
February 25, 2021
 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز ( ڈی جی ایم اوز) کے رابطے کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اس پیش رفت پر قائم رہتا ہے تو ہی مستقبل میں فائدہ ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ ماحول اچھا ہونے تک مسئلہ کشمیر پر پیش رفت نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا ہےکہ عالمی سطح پر پاکستان نے مسلسل سیز فائر خلاف ورزیوں کا تذکرہ کیا ہے۔