وزیر اعظم عمران خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور علی ظفر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
بعدازاں وزیراعظم سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ون آن ون بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق وزیر اعظم کو بریف کیا گیا جبکہ قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو آئندہ لائحہ عمل پر مشورہ دیا۔
قانون ٹیم کی رائےکی روشنی میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری وزیر اعظم نے دی۔
حکومت پنجاب نے انتظامی افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلےکوبھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے کر 18مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔