LIVE

پی پی رہنما پلوشہ خان کے کراچی میں واقع گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

ویب ڈیسک
February 26, 2021
 

5 سے زائد افراد میرے گھرمیں داخل ہوئے اورگھر والوں کو دھمکیاں دیں، رہنما پیپلزپارٹی پلوشہ خان— فوٹو: فائل 

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹ انتخابات میں سندھ سے امیدوار پلوشہ خان کے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پر حملہ کردیا گیا۔

پلوشہ خان کے مطابق میرےکراچی  کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پرحملہ کیاگیا جہاں 5 سے زائد افراد میرے گھر آئے اورگھروالوں کودھمکیاں دیں۔

انہوں ن بتایا کہ حملہ آور کہہ رہےتھے پلوشہ خان کو باہرنکالو۔

پی پی رہنما کے مطابق میں تھانے میں درخواست دے رہی ہوں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعےکی اطلاع دی ہے۔

پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد کیا تھا تاہم اہل محلہ بھی واقعے پرتشویش میں مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ پلوشہ خان سینیٹ انتخابات میں سندھ سے پیپلزپارٹی کی امیدوار ہیں۔