LIVE

ضمانت منظوری کے باوجود حمزہ شہباز رہا کیوں نہیں ہوئے؟

ویب ڈیسک
February 26, 2021
 

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے عدالت میں جمع کرادیے گئے۔

گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ نے  حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کی تھی تاہم اب تک ان کی رہائی عمل میں نہیں آئی ہے۔

عدالتی اہلکار ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ لیکر احتساب عدالت پہنچ گیا جہاں ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے عدالت میں جمع کرائے گئے۔

احتساب عدالت میں ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے تاہم احتساب عدالت سے روبکار جاری ہونے کے بعد حمزہ شہباز کی رہائی عمل میں آئے گی ۔