LIVE

اگر کسی کو جھوٹ کا ورلڈ کپ دیاجائےگا تو وہ عمران کی حکومت کو دیاجائےگا، سراج الحق

ویب ڈیسک
February 26, 2021
 

مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج  جاری ہے اور اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بہاولپور میں جلسے سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ دنیا ترقی کی طرف جارہی ہے ، آپ نے قوم کو مرغیوں اور انڈوں کی معیشت میں بند کیا ہے، آپ نے یوٹرن لینے اور جھوٹ بولنے میں نام پیدا کیا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی سمیت پی ٹی آئی نے آج تک جنوبی پنجاب کو  صوبہ بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا، اگر کسی کو جھوٹ کا ورلڈ کپ دیاجائےگاتو وہ عمران خان کی حکومت کو دیاجائےگا۔

سراج الحق نے الزام عائد کیاکہ سینیٹ الیکشن میں 35کروڑ روپے سے سینیٹر بنایا جارہاہے تو وہ کیسے عوام کی خدمت کرسکتاہے۔عمران خان اب آئندہ کےلئے پانچ سال کی مہلت مانگ رہےہیں لیکن ان میں ڈیلیور کرنے کی اہلیت ہی نہیں ہے۔