LIVE

پنجاب کے7 شہروں میں طلبہ کی 50 فیصد حاضری کی پابندی ختم نہیں ہوگی

ویب ڈیسک
February 26, 2021
 

لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے7 شہروں میں یکم مارچ سے 50 فیصد طلبہ کی پابندی ختم نہیں ہوگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسز میں کمی کے بعد اسکولوں کو معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں کلاسز ہفتہ وار 5 یا 6 دن ہوں گی اور تمام طالب علم معمول کے مطابق اسکول آسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے زیادہ کیسز کے باعث گجرات، لاہور، ملتان، رحیم یارخان، سیالکوٹ،راولپنڈی اور فیصل آباد میں 50 فیصد طلبہ کو ہی اسکول آنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد یکم مارچ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کی 50 فیصد حاضری پر سے پابندی اٹھالی ہے اور اب اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔