LIVE

خاشقجی قتل رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکا نے 76 سعودیوں پر ویزہ پابندی لگادی

ویب ڈیسک
February 27, 2021
 

فوری طور پر پابندی کا شکار افراد اور پابندیوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں— فوٹو: فائل 

امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی قتل رپورٹ جاری کرنے کے بعد سعودی شہریوں پر پابندی لگادی۔

امریکا کی جانب سے جاری خفیہ رپورٹ 2 سال پرانی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کو پکڑنے یا قتل کرنے کیلئے ترکی کے شہر استنبول میں آپریشن کی منظوری دی۔

اب اس رپورٹ کے بعد امریکا نے سعودی شہریوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے 76 سعودی شہریوں پر ویزہ کی پابندیاں عائد کردی ہیں تاہم فوری طور پر پابندی کا شکار افراد اور پابندیوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔