LIVE

گجرات: فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ فورس کا اہلکار شہید، 3 ڈاکو ہلاک

ویب ڈیسک
February 27, 2021
 

گاؤں ڈھنڈالہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایلیٹ فورس کا اہل کار ذوالفقار حیدر شہید ہوگیا— فوٹو: فائل

گجرات میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید اور 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) فراست چٹھہ کے مطابق گاؤں ڈھنڈالہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایلیٹ فورس کا اہل کار ذوالفقار حیدر شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔