LIVE

ایف ڈی اے نے جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

ویب ڈیسک
February 28, 2021
 

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی (ایف ڈی اے)  نے جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کورونا ریسپانس ٹیم کا کہناہے کہ ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے۔

وائٹ ہاؤس کورونا ریسپانس ٹیم نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی ایک ڈوز کافی ہے اور اس کی اسٹوریج کے لیے خاص اقدامات کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ہے۔