LIVE

اٹک میں 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

ویب ڈیسک
February 28, 2021
 

بچی گزشتہ رات والدہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں گئی تھی، پولیس— فوٹو:فائل 

صوبہ پنجاب کے سرحدی شہر اٹک میں 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا واقعہ اٹک کے علاقے حضرو میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی گزشتہ رات والدہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں گئی تھی جسے زیادتی کے بعد گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کی لاش چھچھ انٹرچینج کے قریب پنج ڈھیر گاؤں سے ملی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔