LIVE

چیزوں کی سطح سے کورونا کا خطرہ اب زیادہ نہیں رہا: ماہرین

ویب ڈیسک
March 01, 2021
 

ماہرین کا کہنا ہے کہ چیزوں کی سطح سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ اب زیادہ نہیں رہا لیکن احتیاط اب بھی ضروری ہے۔

آسٹریلیا میں وبائی امراض کے ماہر پروفیسر کا کہنا ہے کہ چیزوں کی سطح سے کورونا وائرس پھیلنےکا خطرہ اب اتنا زیادہ نہیں رہا جتنا ایک سال پہلے تھا، سطح سے وائرس پھیلنا اب بھی ممکن ہے لیکن سطح سے وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ اب کم ہو گیا ہے۔

وبائی امراض کے ماہر پروفیسر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ چیزوں کو صاف کرنے سے زیادہ اپنے ہاتھوں کو دھونے، صفائی اور سماجی فاصلے کی احتیاط پر توجہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کے لیے آنکھوں کی حفاظت اور فیس ماسک کا استعمال زیادہ ضروری ہے۔