LIVE

ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر سابق گورنر خیبرپختونخوا کے گھر کا صفایا کردیا

ویب ڈیسک
March 01, 2021
 

راولپنڈی میں سابق گورنر خیبر پختونخوا علی محمد جان اورکزئی کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

ڈاکوؤں نے سابق گورنر خیبر پختونخوا علی محمد جان اورکزئی کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور ان کے گھر سے 3 لاکھ روپے نقدی، 4 لاکھ 20 ہزار کے پرائز بونڈ اور سونا لوٹ کر لے گئے۔

بعد ازاں سابق گورنر خیبر پختونخوا علی محمد جان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔