LIVE

کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد سنجے دت نے نیا روپ دھارلیا

ویب ڈیسک
March 01, 2021
 

گزشتہ سال سنجے دت میں پھیپڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی—فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکار سنجے دت نے کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد نیا روپ دھار لیا۔

گزشتہ سال سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن انہوں نے مہلک مرض کے خلاف یہ جنگ جیت لی تھی۔

سنجو بابا کینسر کی تشخیص کے بعد بھی فلموں کی شوٹنگ کرتے رہے لیکن اب ایک بار پھر وہ صحتیابی کے بعد فلم نگری لوٹ آئے ہیں۔

سنجے دت کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد فیملی کو بھی وقت دیتے ہیں اور اب ان کی اہلیہ نے فیملی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی ہے۔

منایتا دت نے اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں سنجے دت، ان کی اہلیہ اور بچے سمندر میں ایک کشتی میں موجود ہیں۔

تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ سنجے دت نے نیا روپ دھار رکھا ہے اور انہوں نے بال بلیچ کرلیے ہیں۔