LIVE

کورونا کی بہتر ہوتی صورتحال، قطر ائیرویزکا سیالکوٹ کیلیے پروازیں بحال کرنےکا اعلان

ویب ڈیسک
March 01, 2021
 

قطر ائیرویز کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ کی پروازوں کےلیے بوئنگ 737 جہاز استعمال ہوں گے،فوٹو: فائل

پاکستان میں کورونا کی بہتر ہوتی صورت حال کے باعث غیر ملکی ائیرلائنز نے پاکستان میں اپنی پروازیں بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔

قطر ائیرویز نے سیالکوٹ کےلیے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ائیرلائن کے مطابق کل 2 مارچ سے سیالکوٹ کی پروازیں دوبارہ بحال ہوجائیں گی اور سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

قطر ائیرویز کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ کی پروازوں کےلیے بوئنگ 737 جہاز استعمال ہوں گے۔