LIVE

شوہر اور سسرالیوں پر تشددکا مقدمہ درج کرانے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

ویب ڈیسک
March 01, 2021
 

بہاولپور میں شوہر اور سسرالیوں پر تشدد کا مقدمہ درج کرانے والی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

 بہاولپور کی متاثرہ خاتون نے شوہر اور سسرالیوں پر تیزاب پھینکنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق  سکھیل میں شوہر اور سسرالیوں نےمبینہ طور پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا،متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف کچھ عرصہ قبل تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا، مقدمہ درج کرانے کی رنجش پر شوہر اور سسرالیوں نے تیزاب پھینکا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے  مارے جارہے ہیں۔