LIVE

ووٹ ڈالنے کےبعد دوبارہ بیلیٹ پیپر جاری نہیں کیا جاسکتا، ذرائع الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک
March 03, 2021
 

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپر  پر مہر کے سوا کوئی نشان نہیں لگایا جاسکتا، بیلٹ پیپر پر دستخط کردینے سے ووٹ مسترد تصور کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے سے پہلے غلطی کا پتا لگنے پر آر اونیا بیلٹ پیپر دےسکتا ہے لیکن ووٹ ڈالنے کےبعد دوبارہ بیلیٹ پیپر جاری نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کا سینیٹ الیکشن کے لیے ڈالا گیا ووٹ ضائع ہو گیا ہے۔

شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے تھے جس کے باعث اس بات کا قوی امکان ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران ان کا ووٹ ضائع تصور کیا جائے گا۔

بعد ازاں اس حوالے سے شہریار آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کی گئی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکا تھا۔