LIVE

جیکی شروف کو کس فلم کا نقصان پورا کرنے کیلیے گھر فروخت کرنا پڑا؟

ویب ڈیسک
March 04, 2021
 

فائل فوٹو

بالی وڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف انڈسٹری کو درجنوں کامیاب فلم دے چکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک فلم ایسی بھی تھی جس کے ناکام ہونے  کے بعد  نقصان کو پورا کرنے کے لیے جیکی شروف اور ان کی اہلیہ عائشہ شروف کو اپنا ذاتی سازوسامان فروخت کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے بتایا کہ بالی وڈ فلم’ بوم‘ کی ریلیز کے وقت ان کی فیملی ایک خاص مشکل میں پھنس گئی تھی، وہ فلم ان کی والدہ عائشہ شروف نے پروڈیوس کی تھی۔

ٹائیگر شروف نے بتایا کہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی اور  میرے والدین کو نقصان پورا کرنے کے لیے اپنا ذاتی سازوسامان بھی فروخت کرنا پڑا۔

فائل:فوٹو

بعد ازاں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹائیگر شروف سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سا خاص کام ہے جو انہوں نے آف اسکرین سرانجام دیا ہے ؟ اس پر اداکار نے بتایا کہ  میرے خیال میں والدین کے لیے گھر خریدنا، انہوں نے مجھے بہترین بچپن دیا اور انہیں گھر دینا میری جانب سے ایک چھوٹا سا عمل ہے۔

ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میری والدہ ہمیشہ سے ہی اپنے لیے ایک گھر خریدنا چاہتی تھیں لہٰذا میں نے ان کے لیے اور والد جیکی شروف کے لیے گھر خریدا، میرے خواب ان کے خواب ہیں اور میں ان پر توجہ رکھے ہوئے ہوں۔

اداکار نے کہا کہ والدہ میری موٹیویشن اور انسپریشن ہیں، میں  انہیں خوش  رکھنے اور محفوظ بنانے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔

خیال رہے کہ بالی وڈ فلم بوم کو 2003 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم سے ہی بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔