وہاڑی میں طمانچہ کبڈی کے لیےمیدان سجا تو کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر زور دار تھپڑیں مارمار کر چہرے لال کردیے، طمانچہ کبڈی کامیچ وہاڑی ریڈکے کھلاڑیوں نے4 پوائنٹس سےجیت لیا۔
وہاڑی میں صوفی بابا گلبہارکےعرس کےموقع پرتھپڑوں والی کبڈی کامیچ ہواجس میں پنجاب بھرسے کبڈی کےکھلاڑیوں نےشرکت کی۔
تھپڑوں والی کبڈی میچ کو دیکھنے بچے،بوڑھے اور جوان کثیر تعداد میں شریک تھے۔ یہ میچ وہاڑی ریڈ نے وہاڑی وائٹ کو 10 کے مقابلے میں 14 پوائنٹ سے ہرادیا، شائقین نے خوب ہلہ گلہ کیا اور کھلاڑیوں کو داد دی۔