LIVE

بہاولپورکے صحرائی اور میدانی علاقوں میں پاک فوج کی مشقیں ضرب حدید جاری

ویب ڈیسک
March 04, 2021
 

 بہاولپور کے صحرائی اور میدانی علاقوں میں پاک فوج کی مشقیں ضرب حدید جاری ہیں۔

مشقوں میں پاکستان آرمی کی بہاولپور کور کی مختلف فارمیشنز شریک ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں کا مقصد سخت موسم اور مشکل حالات میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور کور کے دستے تربیتی مشق ضرب الحدید کے حصے کے طور پر تربیت اور طریقہ کار پر عمل پیرا ہے، کور سطح کی سالانہ مشق ضرب الحدید کا انعقاد آپریشنل تیاری کو بڑھانا ، فورسز میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلیے ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ مشق کا رقبہ صحرا اور میدانی علاقوں کے وسیع حصے پر محیط ہے ،مشق میں شریک یونٹ حقیقی ماحول کے تحت مختلف اقدامات کی مشق کر رہے ہیں۔