LIVE

کوئٹہ اور چمن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
March 05, 2021
 

فائل:فوٹو

کوئٹہ اور چمن میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ پنجگور میں ایرانی تیل سے لدی 2 گاڑیوں میں تصادم سے ایک گاڑی کا ڈرائیور جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقےنواکلی میں رشتے کے تنازع پرہونے والی فائرنگ سے فیروز نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ادھر سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد اللہ نامی شخص کو قتل کردیا جب کہ چمن کے بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان اختر جان جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے پروم کپ میں ایرانی تیل سے لدی 2گاڑیوں میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے سے ایک گاڑی کا ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

علاوہ ازیں ضلع بولان کے علاقے مٹھڑی کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 7افراد زخمی ہوگئے جب کہ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد اکبر زخمی ہو گیا۔