LIVE

پی ایس ایل کیلیے قائم کورونا ویکسین سینٹر ختم کردیا گیا

ویب ڈیسک
March 05, 2021
 

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ  بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے قائم کیا گیا کورونا ویکسین سینٹر ختم کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے کورونا ویکسین سینٹر میں 160 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے کورونا کی ویکسین لگوائی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل میں شریک 4 غیر ملکیوں نے بھی ویکسین لگوائی جس میں 2 کھلاڑی اور 2 کوچنگ اسٹاف شامل تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ  مزید افراد ویکسین کی درخواست کرتے تو سینٹر کو قائم رکھا جاسکتا تھا۔

واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ایونٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔