LIVE

گوجرانوالہ: بچے کو اغوا کرکے 20 لاکھ تاوان مانگنے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
March 05, 2021
 

فائل فوٹو

گوجرانوالہ:  پولیس نے 4 سالہ بچے کو اغوا کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی پی او سرفراز فلکی نے پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور بازیاب ہونے والے 4 سالہ سبحان کو ورثا کے حوالے کیا۔

سی پی او نے بتایا کہ ملزمان نے بچے کی رہائی کیلیے ورثا سے 20 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، ملزمان بذریعہ ٹیلی فون ورثا سے تاوان مانگ رہے تھے جس پر ٹیلی فون کال کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کرائے پر ایک مکان لے رکھا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔