LIVE

سپریم کورٹ میں آصف زرداری کی کرپشن مقدمات سندھ منتقلی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک
March 05, 2021
 

سپریم کورٹ میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کرپشن مقدمات سندھ منتقلی کی اپیل سماعت کےلیے مقرر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں آصف زرداری کی کرپشن مقدمات سندھ منتقلی کی اپیل پر سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 11 مارچ کوکرے گا۔

عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، آصف زرداری نے نیب مقدمات کراچی منتقل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔