LIVE

شائقین کو مایوس نہیں ہونا، ڈیل اسٹین اور بین کٹنگ کا ویڈیو پیغام

ویب ڈیسک
March 05, 2021
 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈیل اسٹین اور بین کٹنگ کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔

ڈیل اسٹین کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل میں ہم مومینٹم حاصل کرنے لگے تھے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہوگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہوا ہے لیکن شائقین امید کا دامن مت چھوڑیں، جب ٹورنامنٹ بحال ہوگا اچھی کارکردگی کا سلسلہ برقراررکھیں گے۔

بین کٹنگ کا کہنا تھاکہ ٹورنامنٹ کا ملتوی ہونا سب کیلئے مایوس کن ہے اور میں دوبارہ پاکستان آنے کو تیار ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کردیا تھا۔