LIVE

پاکستان کو ڈبلیو ٹی او کی کمیٹی کی صدارت مل گئی

ویب ڈیسک
March 06, 2021
 

پاکستان کو 2021 کے لیے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی کمیٹی آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صدارت مل گئی۔

اس حوالے سے مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں ڈبلیو ٹی او کی کمیٹی آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔