LIVE

کھلے سمندر میں بحری جہازوں کی تصاویر نے سب کو چکرا کر رکھ دیا

ویب ڈیسک
March 06, 2021
 

ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل ہے کہ جہاز سمندر میں تیر رہے ہیں— فوٹو: ڈیلی میل

برطانیہ میں کھلے سمندر میں بحری جہازوں کی تصاویر اور ویڈیوز نے سب کو چکرا کر رکھ دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز نے برطانوی شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے اور ایک نہ ختم ہونے والی بحث شروع ہوگئی ہے۔

برطانیہ کے مختلف مقامات پر کھلے سمندر میں بحری جہازوں کی تصاویر نے سب کو حیران کردیا ہے اور ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل ہے کہ جہاز سمندر میں تیر رہے ہیں۔

— فوٹو: ڈیلی میل

بحری جہازوں اور کروز شپس کی تصاویر کئی مقامات سے سامنے آئی ہیں۔

ان مناظر کو عکس بند کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بحری جہاز سمندر میں اس طرح نظر آرہے ہیں جیسے آسمان میں موجود ہوں۔

بعض نے ان مناظر کو نظروں کا دھوکا قرار دیا جبکہ اس پر بحث ابھی جاری ہے۔

— فوٹو: ڈیلی میل

اس حوالے سے برطانوی میٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گرم و ٹھنڈے پانی، درجہ حرارت اور گرد کے باعث ایسا انوکھا منظر دکھائی دے رہا ہے۔