LIVE

جھانوی کپور کے بچپن کی ڈانس ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
March 07, 2021
 

اسکرین گریب

گزشتہ روزبالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بڑی صاحبزادی جھانوی کپور کی 24 ویں سالگرہ پر ان کی چھوٹی بہن خوشی کپور نے مداحوں کے ساتھ جھانوی کپور کے بچپن کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوشی کپور نے جھانوی کپور کے ہمراہ تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کی۔

شیئر کی گئی تصویر میں جھانوی اور خوشی کو ایک ساتھ جبکہ ویڈیو میں چھوٹی سی جھانوی کپور کو گھر میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو اور تصویر کے ہمراہ خوشی کپور نے ایک پوسٹ بھی درج کی جس میں جھانوی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ تم سے پیار کرتی رہوں گی۔

ایک دن میں جھانوی کی ڈانس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے لاکھوں بار لائیک کیا جاچکا ہے۔