LIVE

وزیراعظم نے سینیٹ میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے والوں کو این آر او دے دیا، ناصر حسین

ویب ڈیسک
March 07, 2021
 

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ حکومت کے جن لوگوں نے سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیا، وزیرا‏عظم نے انہیں این آر او دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرا‏عظم نے اعتماد کا ووٹ لے کر اپنی پاور شو کرنےکی کوشش کی لیکن سینیٹ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو اکثریت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا امیدوار ہی چیئرمین سینیٹ بنے گا اور اپنے امیدوار کیلئے حمایت حاصل کرنے ایم کیوایم ،جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کے پاس بھی جائيں گے۔