LIVE

گرمی بڑھنے سے پہلے ہی کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

ویب ڈیسک
March 07, 2021
 

گرمی بڑھنے سے پہلے کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، چھٹی کے روز بھی کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایس اور گلستان جوہر بلاک 13 میں صبح صبح بجلی جانےسےشہریوں کی نیندیں خراب ہوگئیں۔

 ڈی ایچ اے فیز 8 میں رات ڈھائی بجے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، صارفین کا کہنا ہےکہ ہفتے بھر مرمت کے نام پر بجلی بند کی جاتی ہے ۔

ترجمان کےالیکٹرک کاکہنا ہےکہ تکنیکی وجوہات پرکچھ جگہوں پربجلی کی فراہمی متاثرہوسکتی ہے، بجلی چوری والے علاقوں سے فالٹس کی شکایات آتی ہیں ، فالٹس کی بروقت درستگی کے لیے ٹیمز 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود ہیں۔