LIVE

اسلام پہلا مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک
March 08, 2021
 

فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر  سوشل میڈیا پر اپنا پیغام شیئر کیا ہے۔

 شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ ' اسلام پہلا مذہب ہےکہ جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے، چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو، صحت ہو یا کوئی اور شعبہ ہو۔

انہوں نے سورہ آل عمران کی آیت 195 کا انگریزی ترجمہ بھی شیئر کیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نےکہا ہےکہ ' میں تم میں سے کسی کام کرنے والے کی محنت ضائع نہیں کرتا ، خواہ مرد ہو یاعورت، تم آپس میں ایک(برابر) ہو۔'