LIVE

آرمی چیف سے زلمے خلیل اور افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر کی ملاقات

ویب ڈیسک
March 08, 2021
 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کی ملاقات ہوئی ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کی ملاقات ہوئی۔

جنرل ہیڈکوارٹرز ( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔