LIVE

گیلانی کو ووٹ دینے والے ارکان کے نام کے حوالے سے وفاقی وزرا کے متضاد بیانات

ویب ڈیسک
March 09, 2021
 

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں ووٹ دینے والے ارکان قومی اسمبلی کے ناموں کے حوالے سے وفاقی وزرا کے متضاد بیانات سامنے آگئے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو گیلانی کو ووٹ دینے والوں کے نام معلوم ہیں۔ 

دوسر جانب اس حوالے سے  وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیخ رشید کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو ان ارکان کا علم نہیں ہے جنہوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ معلومات نہ ہونے کے باعث اپنے باغی ارکان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے، اسی لیے الیکشن کمیشن سے مایوسی ہوئی ہے۔