LIVE

منیب بٹ نے کس مشہور جوڑے کے بیٹے کو ’پرچی‘ کہا؟

ویب ڈیسک
March 10, 2021
 

فائل:فوٹو

اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ نوجوان اداکاروں کے درمیان اذان سمیع انڈسٹری میں ’پرچی‘ اداکار ہیں۔

حال ہی میں منیب بٹ اپنی اہلیہ ایمن خان کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئے جس میں میزبان آغا علی کی جانب سے منیب بٹ سے سوال کیا گیا کہ ان کے خیال میں انڈسٹری میں پرچی کون ہیں۔

فائل:فوٹو

میزبان کے سوال پر منیب بٹ نے کہا کہ میرے خیال میں دوسرے اداکاروں کی بہ نسبت اذان سمیع کے لیے انڈسٹری میں آنا قدرے آسان تھا۔

خیال رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں جن کی پہلی البم کا پہلا گانا 'میں تیرا' گزشتہ ماہ ہی ریلیز کیا گیا ہے۔

 منیب بٹ دوران شو اپنے بزنس سے متعلق بھی انکشاف کرچکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ دو تین سال سے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کا بزنس چلارہے ہیں جب کہ وقت کی کمی کے باعث وہ اس بزنس میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔