LIVE

لائسنس پر فلپائنی صدر کی تصویر لگانے والا بے وقوف ڈرائیور گرفتار

ویب ڈیسک
March 13, 2021
 

فوٹو: لاس اینجلس پولیس/ٹوئٹر

کہتے ہیں کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ بندہ ایک نہ ایک دن نقل کرتے پکڑا جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جہاں پولیس نے ایک ڈرائیور کو فلپائن کے صدر کی تصویر والے جعلی لائسنس کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

فلیپینو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسرز نے جب متعلقہ شخص کا لائسنس دیکھا تو اس پر فلپائن کے صدر کی تصویر چسپاں تھی جسے انہوں نے فوری طور پر پہچان لیا اور متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

لاس اینجلس پولیس کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کو امریکا میں فلپائنی آبادی والا سب سے بڑا شہر تصور کیا جاتا ہے۔