LIVE

اداکارہ مہربانو کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند

ویب ڈیسک
March 13, 2021
 

فوٹو: فائل 

پاکستانی اداکارہ مہربانو کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پراسرار طور پر بند ہو گیا۔

چند روز قبل عورت مارچ کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ مہربانو کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے اس سال ہونے والے عورت مارچ سے منسلک کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر مہربانو کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور اس تمام تر صورتحال کے بعد مہربانو کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک ڈی ایکٹیویٹ یعنی بند ہو گیا ہے۔

—اسکرین گریب 

مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے جو کہ اب پر اسرار طور پر بند ہو گیا ہے۔

مہربانو کا اکاؤنٹ بند ہونے کے حوالے سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی کہ آیا یہ اکاؤنٹ لوگوں کی جانب سے رپورٹ کرنے کی وجہ سے بند ہوا ہے یا اکاؤنٹ مہربانو نے خود بند کیا ہے۔