LIVE

پشاور میں7 سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

ویب ڈیسک
March 13, 2021
 

مجرم سعید نے 2019 میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا— فوٹو:فائل 

پشاور کی مقامی عدالت نے 7 سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنادی۔

پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا اور مجرم سعید کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی۔ 

عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ خیال رہے کہ مجرم سعید نے 2019 میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔