LIVE

کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن سینٹر کا اضافہ، تعداد 28 ہوگئی

ویب ڈیسک
March 17, 2021
 

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن سینٹر کا اضافہ کردیاجس کے بعد کراچی میں ویکسی نیشن سینٹر کی تعداد 28 ہو گئی۔

نیا ویکسی نیشن سینٹر ڈاؤ انٹر نیشنل میڈیکل کالج میں قائم کیا گیا ہے جہاں 24 گھنٹے لوگوں کو ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ملک بھر میں 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے واک ان ویکسی نیشن سہولت گزشتہ روز سے شروع کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38999 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2351 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 61 ہلاکتیں ہوئیں۔