LIVE

کورونا: ملک بھر کی لیبس میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کم ہوگئی

ویب ڈیسک
March 19, 2021
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی لیبس میں ٹیسٹ کی صلاحیت کم ہوکر 61 فیصد پرآگئی۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک کی نجی وسرکاری 168 لیبارٹریوں کی یومیہ ٹیسٹ کی صلاحیت 61377 ہے جو کم ہوکر 37508 پرآگئی ہے۔

وزارت صحت کا بتانا ہےکہ ملک بھر میں سرکاری 63 لیبس کی ٹیسٹ کرنے کی یومیہ صلاحیت 20732 ہے جو کم ہوکر 15971 پرآگئی جب کہ ملک بھر میں نجی 101 لیبس کی ٹیسٹ کی یومیہ صلاحیت 36045 سے کم ہوکر 20480 پر آگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق نجی وسرکاری مشترکہ 3 لیبس کی یومیہ ٹیسٹ کی صلاحیت 4500 ہے جو کم ہوکر 1057پرآگئی ہے جب کہ  لیبارٹریوں کو ادائیگیاں اور پینڈنگ ٹیسٹ کمی کی وجہ ہیں۔